Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں مزید 1,293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 6 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
شائع 07 جنوری 2022 09:17am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24گھنٹے کے دوران مزید 1,293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 06 اموات رپورٹ ہوئیں ،مثبت کیسز کی شرح 2.52فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28,961 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1,301,141 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,293 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 01 ہزار 141ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 985 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 676 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 614، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 093، بلوچستان میں 33 ہزار 655، گلگت بلتستان میں10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 689 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے خیبرپختونخوا میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 02 اور پنجاب میں ایک اموات مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,077 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7678، خیبرپختونخوا میں 5941، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 366 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 14 ہزار 094 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 609 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 239 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 58 ہزار 086 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 145کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,293 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 706 ہزار 375 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div