Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے معافی مانگنے پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا

دوران سماعت نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پرغیرمشروط معافی مانگ لی۔
شائع 06 جنوری 2022 02:22pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریری معافی مانگنے پرنیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔

جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پرغیرمشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس عمرعطا ءبندیال نے کہا کہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پرکاروائی شروع کی گئی،جس پر نیب وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان غیرمشروط معافی مانگتے ہیں،آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

بعدازاں سپریم کورٹ نےتحریری معافی پرنیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔

واضح رہے کہ نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمٰن کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا تھا جس کا عدالت نے نوٹس لیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

appologise

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div