Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

واٹس اپ 2022 کا پہلا فیچر جاری کرے گا

واٹس اپ آج 2022 کا پہلا فیچر جاری کرے گا۔ ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے...
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2022 12:47pm

واٹس اپ آج 2022 کا پہلا فیچر جاری کرے گا۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ صرف آئی فون بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا۔

ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس اپ پر نیا فیچر ایک "بہت اچھا اضافہ" ہے، جو آئی فون سسٹم میں پروفائل فوٹوز دکھائے گا۔

ویبیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کو ذاتی چیٹس اور گروپس سے نئے پیغامات موصول ہونے پر اطلاعات میں پروفائل فوٹوز کو شامل کرنے کے لیے سپورٹ شامل کر دیا ہے۔

"یہ فیچر صرف آئی فون پر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا گیا ہے کیونکہ یہ iOS 15 APIs کا استعمال کرتا ہے۔

اگر یہ آپ کے واٹس اپ اکاؤنٹ کے لیے دستیاب نہیں ہے تو حیران نہ ہوں، کیونکہ واٹس اپ اس فیچر کو بعد کی تاریخ میں مزید اکاؤنٹس کے لیے ایکٹیویٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div