Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش، زیارت اور قلعہ عبداللہ میں برفباری کا امکان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع...
شائع 03 جنوری 2022 12:02pm

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ زیارت اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،مستونگ ،قلات ،زیارت ،قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے بیشر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ زیارت ،قلعہ عبداللہ اور چمن کے اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ ،قلات میں 3جبکہ زیارت میں منفی 3درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد، گوادرمیں 70فیصداور سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شروع ہونے والا بارش کا نیا سلسلہ 3روز تک جاری رہے گا جبکہ زیارت ،قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے اضلاع میں آج برفباری کا بھی قومی امکان ہے ۔

محکمہ پی ڈی ایم نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

بلوچستان

quetta

Rain

snowfall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div