Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 08 اموات، 594 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 08 افراد...
شائع 02 جنوری 2022 09:07am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 08 افراد جان سے گئے جبکہ 594 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,941 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,296,527 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 594 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 411 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 228 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 430، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 720، بلوچستان میں 33 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 665 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 08 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے سندھ اور پنجاب میں 03،03 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 02 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,073 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7673، خیبرپختونخوا میں 5932، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 364 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 10 ہزار 184 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 637 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 208 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 56 ہزار 816 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 594 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 469 ہزار 131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div