Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

حکومت اور اپوزیشن میں مختلف امور پر بات ہونی چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے نئے سال کے آغاز پر اپوزیشن کی طرف...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2022 01:08pm

اسلام آباد: فواد چوہدری نے نئے سال کے آغاز پر اپوزیشن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ملکی سیاست میں "تلخی کم کرنے" کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے سیاسی حریفوں کے ساتھ تعلقات کو ہموار کرنے کیلئے کہا ہے کہ "نئے سال 2022 کے آغاز پر میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں تلخی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو انتخابات، معیشت، سیاسی اور عدالتی امور پر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی عام آدمی کی نظروں میں سیاستدانوں کی ساکھ کو کم کرتی ہے اس سے سیاستدانوں کا وقار کم ہوتا ہے۔

opposition

Fawad Choudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div