Aaj News

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کا پاکستانیوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2022 12:08pm

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کا شہریوں کو نئے سال کا تحفہ ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کا واحد راستہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 خوشحالی کا سال ہوگا لیکن 2022 آ گیا، دعوے کہاں گئے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملک میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ مہنگائی دیکھنے میں آئی لیکن وہ پچھلی حکومتوں پر الزام لگاتے رہے اور انہیں نااہل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے دنیا کی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کیا لیکن شہریوں کو مہنگائی کا شکار نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

ٹویٹر

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

social media

Comments are closed on this story.