Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 03 اموات، 291 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 03 افراد...
شائع 28 دسمبر 2021 09:17am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 03 افراد جان سے گئے جبکہ 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,812 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,294,031 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 031 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 901 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 247، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 502، بلوچستان میں 33 ہزار 625، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 657 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 03 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 02 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ میں بھی ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,066 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7663، خیبرپختونخوا میں 5922، اسلام آباد میں966، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 915 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 636 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے229افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 55 ہزار 204 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 869 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے291 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 234 ہزار 148 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div