Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

چوہدری سرور اور شفقت محمود کا اپوزیشن کو اگلے الیکشن کے انتظار کا مشورہ

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور اورپاکستان تحریک انصاف پنجاب کے...
شائع 26 دسمبر 2021 11:52am

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور اورپاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نئے صدر شفقت محمود نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کی بجائے اگلے الیکشن کے انتظار کا مشورہ دے دیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پنجاب کے نئے صدر اور وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔

چوہدری محمد سرور نے شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں سے شرمناک سلوک پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے حقیقی معنوں بھرپور محنت کر رہے ہیں،افغان امن اور معاشی استحکام کیلئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو سیاسی مخالفین کے کسی احتجاج سے خطرہ نہیں،حکومت آئینی مدت پوری کرےگی، انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔

گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر تعلیم نے واضح کر دیا کہ عام آدمی کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے عمران خان کی قیادت میں حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

opposition

Education Minister

Election

lahore

Shafqat Mehmood

governor punjab

chaudhry sarwar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div