Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں اور جیل میں اپنا وقت گزاریں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

کوئٹہ :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ...
شائع 26 دسمبر 2021 11:44am

کوئٹہ :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف واپس آئیں اور جیل میں اپنا وقت گزاریں، عدالت میں نواز شریف چور ثابت ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاکہ بلوچستان میں نئی تنظیم سازی کیلئے آیا ہوں،ہر اضلاع میں جاؤں گا،سب کو ساتھ لےکرچلوں گا۔

قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان سےمحرمیوں کاخاتمہ کریں گے،بلوچستان میں سڑکیں اورڈیم بنارہےہیں، کوئٹہ میں یونیورسٹی اور اسپتال بن رہاہے، بلوچستان کے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو آگے لائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےمزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرےگی،اپوزیشن جماعتیں باتیں کرتی رہتی ہیں،عمران خان شفاف انتخابات کیلئےای وی ایم لائے جبکہ وزیراعظم نےپوری دنیا میں اسلام کامقدمہ لڑا۔

بلدیاتی انتخابات میں ناکامی سےمتعلق قاسم سوری نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں سب سےزیادہ ووٹ پی ٹی آئی کوملے، بدانتظامی کی وجہ سےپی ٹی آئی نےکم نشستیں لیں ،وزیراعظم نےبدانتظامی کاسختی سےنوٹس لیا اور ملک بھر میں نئی تنظیم شروع کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سےمتعلق ایک سوال پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہاکہ چاہتےہیں کہ نوازشریف واپس وطن آئیں،نوازشریف پاکستان آکرجیل میں اپناوقت گزاریں کیونکہ عدالت میں نوازشریف چورثابت ہوگئے ہیں۔

pm imran khan

Nawaz Sharif

quetta

deputy speaker national assembly

Qasim Suri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div