Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں مزید 02 اموات، 359 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے...
شائع 23 دسمبر 2021 09:24am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 02 افراد جان سے گئے جبکہ 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,894 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,292,406 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 406 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 890 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 380 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 088، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 354، بلوچستان میں 33 ہزار 614، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 651 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 02 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 894 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں ایک ،ایک اموات ہوئیں۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,061 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7658، خیبرپختونخوا میں 5916، اسلام آباد میں964، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 408 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 666 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے510افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 104مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 564 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 359 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 000 ہزار 798 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div