Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات، 310 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں ...
شائع 22 دسمبر 2021 08:59am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 10 افرادانتقال کرگئے جبکہ 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,892 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,292,047 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 047 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 664 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 320 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 053، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 329، بلوچستان میں 33 ہزار 606، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 646 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 892 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ اورخیبرپختونخوا میں 04،04 اموات ہوئیں،اس کے علاوہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,060 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7658، خیبرپختونخوا میں 5915، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 561 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 645 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 296 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 53 ہزار 594 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 991 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 954 ہزار 234 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div