Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کی سرحد پر بھارت نے ایس 400 میزائل سسٹم لگادیا

پاکستان کی سرحد پربھارت نےایس400 میزائل سسٹم لگا دیا بھارت نے...
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2021 05:47pm

نئی دہلی: بھارت نے چین، پاکستان کی جانب سے سرحدی تناؤ کے پیش نظر پاکستان کی سرحد کے قریب پنجاب سیکٹر میں میزائل سسٹم کی تنصیب شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلا اسکوارڈن پنجاب سیکٹر میں نصب کیا جارہا ہے جبکہ سسٹم میں نصب بیٹریاں بھارت کو چین اور پاکستان کی جانب سے فضائی خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

ٖٖغیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ میزائل سسٹم ہوائی اور سمندری راستوں سے آرہا ہے اور جلد ہی مختلف سرحدی علاقوں میں نصب کردیا جائے گا۔

نومبر میں روس نے انڈیا کو ایس-400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کی دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نومبر میں روس نے انڈیا کو ایس-400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کی دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

دریں اثنا روسی ساختہ میزائل سسٹم ایس 400 کی پہلی کھیپ اس سال کے آخر تک بھارت پہنچ جائے گی جس کے بعد آئندہ ہفتوں میں اس کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔

جبکہ اس سسٹم کی تنصیب کے بعد بھارتی فضائیہ کی توجہ مشرقی سرحد پر ہوگی اور اس کیلئے بھارت فوجیوں کو وسائل بھی فراہم کرے گا اور اس روسی سسٹم کو چلانے کے بھارتی فضائیہ کے متعدد افسران روس سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

اس سسٹم کو حاصل کرنے کے بعد بھارت کو جنوبی ایشیا میں واضح برتری حاصل ہوجائے گی جبکہ اس کی بدولت 400 کلو میٹر کے فاصلے سے دشمن کے طیاروں سمیت بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایس 400 سسٹم 4 مختلف میزائلوں پر مشتمل ہے جو جنگی جہازوں کو دور سے روک سکتا ہے جبکہ یہ میڈیم رینج پر 250 کلومیٹر اور کم رینج پر 120 کلومیٹر روکنے کی صلاحیت رکھ سکتا ہے۔

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

اس کے علاوہ حال ہی میں ہی پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا،اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی اور دیگر موجود تھے۔

china

پاکستان

Missile System

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div