Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 25کلو میٹر ر یکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
شائع 21 دسمبر 2021 10:17am

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتےہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 25کلو میٹر ر یکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹرجنوب مغرب میں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، لوئر دیر اور بونیر سمیت بشام، شانگلہ، اپردیر، مالاکنڈ اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8جبکہ گہرائی 120کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔

دوسری جانب سندھ میں حیدرآباد اور کوٹری سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے ،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے اور پہاڑوں میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔

پاکستان

بلوچستان

earthquake

quetta

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div