Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 06 اموات، 360 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد...
شائع 20 دسمبر 2021 09:25am

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد جان سے گئے جبکہ 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,878 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,291,467 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ91 ہزار 467 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 326 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 216 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 011، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 285، بلوچستان میں 33 ہزار 558، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 642 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 878 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات ہوئیں،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 اور پنجاب میں ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,059 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7652، خیبرپختونخوا میں 5909، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 745 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 588 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 666 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے354افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 53 ہزار 001 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 242 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 360 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 864 ہزار 737 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div