Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب میں اسموگ: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

پنجاب بھر میں اب تک 74 ہزار کے قریب گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔
شائع 17 دسمبر 2021 10:12am

لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب بھر میں اب تک 74 ہزار کے قریب گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

دھند اور اسموگ کے مکسچر نے جینا محال کر دیا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے سبب کئی شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

پنجاب پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں دھواں چھوڑنے والی30 ہزار سے زائد گاڑیوں کخلا ف کارروائی کی گئی۔

فیصل آباد میں 10895 چالان اور 76 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ شیخوپورہ میں 3090 چالان اور574 گاڑیاں بند کی گئیں،اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 12302 چالان اور 1778 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

ملتان ریجن میں دھواں چھوڑنے والی 3199،ساہیوال ریجن میں 2343، ڈی جی خان ریجن میں 2537 ،بہاولپور ریجن میں 1544، راولپنڈی میں 2770 اور سرگودھا میں 2130 گاڑیوں کخلایف کارروائی کی گئی۔

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی اور فوگ کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئے پیٹرولنگ ٹیموں میں اضافے سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

lahore

punjab

fog

smog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div