Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت کی منوہری گولڈ ٹی نے ریکارڈ قائم کردیا

منوہری گولڈ ٹی نے ایک بار پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی....
شائع 16 دسمبر 2021 01:35pm

بھارت میں منوہری گولڈ ٹی نامی آسام چائے کی مشہور اور نایاب قسم نے منگل کو 99,999 روپے فی کلو کی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہونے کے بعد ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

منوہری گولڈ ٹی نے ایک بار پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی، گولڈ ٹی کو سورو ٹی ٹریڈرز نے 99,999 روپے فی کلو کی سب سے زیادہ بولی لگا کر خریدا تھا۔

منوہری گولڈ چائے بالائی آسام کے ڈبروگڑھ ضلع میں منوہری ٹی اسٹیٹ کے ذریعہ تیار کی جاتی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عوامی نیلامی میں چائے کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

اس سے پہلے ہاتھ سے بنی آسام چائے کی ایک نایاب قسم جسے گولڈن بٹر فلائی چائے کہا جاتا ہے 75,000 روپے فی کلو حاصل ہوئی تھی۔

گوہاٹی ٹی آکشن بائرز ایسوسی ایشن (جی ٹی اے بی اے) کے سکریٹری دنیش بہاری نے میڈیا کو بتایا کہ منوہری گولڈ ٹی نے گوہاٹی ٹی آکشن سنٹر میں منگل کو 99,999 روپے فی کلو ملنے کے بعد ایک بار پھر تاریخ رقم کی ہے۔

چائے کی نیلامی میں یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ منوہری گولڈن ٹپس چائے 99,999 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div