Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب: ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

لاہور: پنجاب حکومت نے ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ...
شائع 12 دسمبر 2021 12:28pm

لاہور: پنجاب حکومت نے ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا۔

پنجاب حکومت نے ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کیلئےعملی اقدامات کئے ہیں،کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 22-2021میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایئرریسکیو سروس گیم چینجر منصوبہ ہے، اس سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا،ریسکیو ایئر ایمبولینس منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ریسکیو سروس کیلئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،ایئر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزارعلاقوں تک رسائی ممکن ہوگی، منصوبے سے حادثات کے زخمیوں اوردیگر قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Punjab Govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div