Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی میں بیوی نے شوہرکو قتل کرکے ٹکڑے کر ڈالے

ابتدائی بیان میں خاتون نے کراچی پولیس کو بتایا کہ مقتول اس پر تشدد کرتا تھا اور اس کے گھر والوں کو طعنے دیتا تھا
شائع 10 دسمبر 2021 04:24pm
ملزمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 70 سالہ مقتول آئس کا نشہ کرنے کا عادی تھا جس  نے خاتون کو بھی نشے کا عادی بنا دیا۔ فائل فوٹو
ملزمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 70 سالہ مقتول آئس کا نشہ کرنے کا عادی تھا جس نے خاتون کو بھی نشے کا عادی بنا دیا۔ فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے صدر کے علاقے سے ایک عورت کو شوہر کا قتل کرنے اور اس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

ابتدائی بیان میں خاتون نے پولیس کو بتایا کہ مقتول اس پر تشدد کرتا تھا اور اس کے گھر والوں کو طعنے دیتا تھا۔

اس دلخراش واقعے کی اطلاع فجر کے وقت ایک شہری نے پولیس کو دی۔ اسے سڑک پر انسانی ہاتھ نظر آئے تھے۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ گھر کا تعین کیا جہاں ملزمہ لاش کے کچھ ٹکڑوں کے ساتھ سو رہی تھی۔

واقعے کے بارے میں پولیس نے مزید بتایا کہ گھر کی تلاشی کےدوران مختلف حصوں سے کچھ انسانی اعضاء برآمد ہوئے اورکچھ اوزار بھی ملے جس کے بعد رباب نامی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 70 سالہ مقتول آئس کا نشہ کرنے کا عادی تھا جس نے خاتون کو بھی نشے کا عادی بنا دیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ نشے کی حالت سے باہر آنے کے بعد ملزمہ سے مزید بیان لیا جائے گا اور واقعے کی تفتیش جاری رہے گی۔

karachi

murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div