Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 09 اموات، 313 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 09 افراد...
شائع 10 دسمبر 2021 09:41am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 09 افراد جان سے گئے جبکہ 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,812 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,288,366 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ77 ہزار 466 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار 564، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 042، بلوچستان میں 33 ہزار 522، گلگت بلتستان میں 10ہزار 425 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 600 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 812 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 06 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 02 اور سندھ میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,048 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7631، خیبرپختونخوا میں 5879، اسلام آباد میں962، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 485 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 758 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے648افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 50 ہزار 069 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 978 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 313 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 428 ہزار 325 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div