Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ای سی پی : وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر جرمانہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر امور...
شائع 09 دسمبر 2021 07:53pm

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا اور الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی ۔

دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ۔

خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پریزایڈنگ افسران کو میجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ۔

ضمنی الیکشن ،خانیوال، حلقہ 206، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری

ادھرپنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ نون کے رہنما اویس لغاری اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے دو روز میں وضاحت طلب کر لی۔

پی پی 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کیا گیا۔ وزیر زراعت پنجاب، چیئرمین میونسپل کمیٹی خانیوال، رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج، فیصل اکرم خان نیازی اور سردار اویس احمد خان لغاری کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے دو دن کے اندر تمام رہنماؤں کو وضاحت پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div