Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیپرا: بجلی چار روپے چوہتر پیسے فی یونٹ مہنگی

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک اور تحفہ دیا ہے ...
شائع 09 دسمبر 2021 07:46pm

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک اور تحفہ دیا ہے اوربجلی چار روپے چوہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ، اس حوالے سے باقائدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ چار روپے چوہتر پیسےمہنگا کر دیا ہے۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی۔ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120روپے فی لیٹر مقرر

دوسری جانب کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی لیکن دودھ فروش دھڑلے سے 140روپے فی لیٹر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے کئی سال بعددودھ کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا،شہر بھر میں تازہ دودھ 120روپے فی لیٹرسے زائد پر فروخت نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگالیکن کہیں بھی حکم نامہ پر عمل نہ ہوسکا۔

ڈیری مافیا کی دیدہ دلیری عروج پر ہے کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، شہری کہتے ہیں منافع خوروں پر چالان کئے جائیں تو کمشنر کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا جبکہ دودھ فروش کہتے ہیں مہنگا مل رہاہے تو سستا کیسے بیچیں۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے اسٹیک ہولڈرز سے متفق ہوئے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا ، جو قابل قبول نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div