Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'اللہ کی مخلوق عمران نیازی سے تنگ آچکی ہے'

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ دو روز قبل...
شائع 09 دسمبر 2021 07:34pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ دو روز قبل حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ کی مخلوق عمران نیازی سے تنگ آچکی ہے، ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے کہ اس فریبی اور جھوٹے انسان سے قوم کو چھٹکارا دلائیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اگر ہم نے اللہ کی مخلوق کی آواز میں آواز نہ ملائی تو اللہ ہمیں بھی معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس دن فارن فنڈنگ کیس کھل گیا تو عوام دیکھیں گے کہ سب سے بڑی منی لانڈرنگ عمران نیازی نے کی۔

دوسری جانب پی پی نے بھی پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کہتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن عوام کو کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا جاتا ہے سیلیکٹ لوگوں کی حکومت ہے انکو عوام کی پرواہ نہیں۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا ہمیں بہت افسوس ہےایک غیر ملکی کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزارت کے منسٹر کے بیان پر شرمندہ ہیں اگر عمران خان ٹرانسپری انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ کورد کرتے ہیں تو پھر پی ٹی آئی کے سارے وزیر جھوٹ ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج کے اخبار میں نیب کے حوالے سے منفرد خبر چھپی ایک شخص کو ڈائیریکٹر جنرل کخ۔پوسٹ میں رولز کو مار انداز کرکے مقرر کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کو نیب کی وجہ سے بند کیا جاتا ہے مگر خود نیب افسران کو قوانین کو بائے پاس کرکے مقرر کیا جاتا ہے ملک میں دوہرا معیار کیوں ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہایہ ذہنیت پاکستان پر مسلط رہی پاکستان کو نقصان ہوگا اس ٹولے کو گھر جانا ہوگا، ایک غیر ملکی کو بربریت کے ساتھ قتل کیا گیا، عمران نیازی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ لہراتے تھے، آج کی بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران نیازی دیکھ لے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div