Aaj.tv Logo

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم اور کابینہ اراکین کو سانحہ سیالکوٹ پربریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کیلئے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا ۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی جبکہ گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔