Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

کراچی:دل دل پاکستان جیسے شہر آفاق ملی نغمے سے لوگوں کے دلوں میں...
شائع 07 دسمبر 2021 01:58pm

کراچی:دل دل پاکستان جیسے شہر آفاق ملی نغمے سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے۔

دل دل پاکستان "سے شہرت پانے والے جنید جمشید کوہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے، آج ان کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے ۔

جنیدجمشید3ستمبر1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ان کےوالد جمشید اکبرخان پاک فضائیہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے ۔

جنیدجمشید بھی پاک فضائیہ میں جا نا چاہتے تھے،ان کی خواہش تھی کہ وہ ایف -16 جنگی طیارے کے پائلٹ بنیں،اس لئے انہوں نےلاہور میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بننے کیلئے درخواست دی لیکن نظر کمزور ہونے کے باعث ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔

پھر جنید جمشید نے لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سےانجیئیرنگ کی تعلیم حاصل کی، جنید جمشید نے کچھ عرصہ بطور انجئینرپاک فضائیہ میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔

جنید جمشید نے "وائٹل سائنز"کے نام سے میوزیکل گروپ بنایااور اس گروپ میں بطور لیڈنگ سنگر گاناشروع کیا،انہوں نے اپنے گلوکاری کےکیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی جو بہت ہی کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔

ملی نغمے" دل دل پاکستان "نے جنید جمشید کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،وہ تقریبا 15 سال گلوکاری کے شعبے سے وابستہ رہے ،ان کے میوزک کیرئیر کے دوران ریلیز ہونے والی البمز میں "وائٹل سائنز ون"،" وائٹل سائنز ٹو"،"اعتبار"، "ہم تم"، "تمھارا اور میرا نام"، "اس راہ پر"اور دیگر شامل ہیں۔

2004میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اورگلوکاری چھوڑکر اپنی زندگی اسلام کیلئےوقف کردی ،وہ نعت خوانی کی جانب راغب ہو گئے ،ان کی پڑھی گئی نعتوں نے بھی بے انتہا مقبولیت حاصل کی اور یہی وجہ ہے کہ ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔

جنید جمشید نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرامز کی میزبانی بھی کی ،انہوں نے اسلام کی تبلیغ کیلئے مختلف ممالک کے دورے بھی کئے،2007 میں انہیں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔

یاد رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو وہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا طیارہ فلائٹ نمبر661نمبر حادثے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دیگر مسافروں سمیت جنید جمشید اور ان کی دوسری اہلیہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

karachi

singer

PIA Flight

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div