Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے کی ہدایت

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے جاری...
شائع 07 دسمبر 2021 09:51am

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر آگئی،سعودی وزارت حج وعمرہ نے پاکستان سمیت انڈونیشیا،بھارت اورمصر کےعمرہ زائرین کیلئے ویزےجاری کرنےکی ہدایت کی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہاہےکہ متعلقہ ممالک میں رجسٹرڈعمرہ کمپنیزعمرہ سعودی وزارت حج وعمرہ کےمقررکردہ قواعدوضوابط کےمطابق ویزوں کے حصول کو یقینی بنائے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق سعودی عرب میں منطورشدہ کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد براہ راست مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرسکیں گے تاہم سنگل ڈوز لینے والے افراد کو 5 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

Riyadh

Indonesia

Egypt

makka mukarrama

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div