Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

سیالکوٹ واقعہ ، انتہائی ناخوشگوار سانحہ قرار

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے سیالکوٹ واقعہ...
شائع 04 دسمبر 2021 06:42pm

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے سیالکوٹ واقعہ کو انتہائی ناخوشگوار سانحہ قرار دیدیا۔

وہ کہتے ہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے جو کسی بھی صورت میں ملک وملّت کے مفاد میں نہیں ہے۔

ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اگرچہ اس کی شفافیت اور غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں،تاہم اس کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں ہے، اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا تشخص منفی پیدا ہوتا ہے، پاکستان پر کئی برسوں سے ویسے بھی ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ واقعےپرپنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13مرکزی ملزمان سمیت 118افرادکوحراست میں لےلیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتےہیں کہ ہمارا فوکس ہے کہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں۔

سیالکوٹ واقعے کےحوالےسے آئی جی پنجاب راو سردار اور ترجمان پنجاب حکومت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئےآئی جی پنجاب کاکہناتھاکہ جھگڑے کا آغاز 10بج کر 2منٹ پر ہوا،گیارہ بجکر پانچ منٹ پر پریانتھہ کی ہلاکت ہو چکی تھی۔اگر پتہ چلا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی پائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div