Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

افغانستان کیلئے بھارتی امداد،پاکستان نے روٹ استعمال کرنیکی اجازت دیدی

افغانستان میں انسانی ضروریات کے لیے پاکستان کا بڑا فیصلہ کیا ...
شائع 03 دسمبر 2021 07:34pm

افغانستان میں انسانی ضروریات کے لیے پاکستان نے بڑا فیصلہ کیا ہے -اور بھارت کی طرف سے اعلان کردہ 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات کو افغان ٹرکوں کے ذریعئے واہگہ اے طورخم لے جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان نے افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا-

بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ آنے کی دعوت دی گئی اور حکومت پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان ٹرکوں کے ذریعے بھارت کی طرف سے دی گئی اعلان کردہ گندم اور ادویات واہگہ سے طورخم بھیجی جائیگی۔

بھارت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی امداد کی جلد فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی امداد کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div