Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 ...
شائع 03 دسمبر 2021 09:10am

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کے روز پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کیخلاف 2 شاندار گول کرکے کیریئر میں مجوعی طور پر 800 گول مکمل کے جس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے، رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 801 ہوگئی ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کیلئے 101 اورپرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کئے،اس کے علاوہ اسپورٹنگ دی کلب کی جانب سے 5 گول کئے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنلز گولز 115 کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ۔

Cristiano Ronaldo

FootBall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div