Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

صدر عارف علوی نے الیکشنزترمیمی بل دوہزار اکیس پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشنزترمیمی بل دوہزار اکیس پر دستخط کر...
شائع 02 دسمبر 2021 10:28pm

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشنزترمیمی بل دوہزار اکیس پر دستخط کر دیئے اور کہا کہ گزشتہ تمام انتخابات میں دھاندلی کےالزامات عائد ہوتے رہے ۔

صدر عارف علوی نے ایوان صدرمیں الیکشنزترمیمی بل دوہزار اکیس پر دستخط کی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ای وی ایم کےذریعےانتخابات کےشفاف انعقاد میں سہولت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تمام انتخابات میں دھاندلی کےالزامات عائد ہوتے رہے ۔2013میں انتخابی عملہ اوربیلٹ بکس غائب ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ای وی ایم کےذریعےانتخابات کےشفاف انعقادمیں سہولت ہوگی۔

اس موقعے پر وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہا کہ یقین ہےکہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ سےہونگے، اوورسیزپاکستانی بھی اپناحق رائےدہی استعمال کرسکیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا، ای وی ایم سے ووٹوں کی چوری جیسے الزامات کاخاتمہ ہوگا۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ گزشتہ تمام الیکشن متنازعہ ہونےسے سیاسی نظام متاثرہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے2010 سےکوششیں کی جارہی ہیں ۔ سیاسی استحکام کیلئےحکومت نےدلیرانہ فیصلےکیے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div