Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'آئی ایم ایف ہمیں تین سال میں چھ بلین ڈالر دے گا، وہ ہم سے سب کچھ لکھوا چکا ہے '

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سب ہم سے لکھوا...
شائع 02 دسمبر 2021 08:00pm

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سب ہم سے لکھوا چکا ہے ۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں تین سال میں چھ بلین ڈالر دے گا اور وہ ہم سے سب کچھ لکھوا چکا ہے ۔

چوہدری سرور نےکہاکہ میرا بیان سیاق و سابق سے ہٹ کر چلایا گیا میں نےآئی ایم ایف کے قرضہ اور اوورسیز ریمٹینس کا موازنہ کیا تھا۔

بات چیت میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ڈیڑھ بلین ڈالر ماہانہ بھیجتے ہیں اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہیں اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 3 ارب ڈالرز کا اضافہ متوقع

ادھر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 3 ارب ڈالرز کا اضافہ متوقع ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے،اس معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس تین ارب ڈالر رکھوائے گا ۔

اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ دستخط سعودی فنڈچیف ایگزیکٹوآفیسرہزایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کئے۔

یہ ڈپازٹ معاہدہ مضبوط اور خصوصی تعلقات کا عکاس ہے اور یہ دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ دے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اب یہ ڈپازٹ مرکزی بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div