Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب میں اسموگ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

لاہور:پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں...
شائع 02 دسمبر 2021 12:29pm

لاہور:پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کئی روز سے پہلی پوزیشن پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 396 ریکارڈ کیا گیا۔

اسموگ کے بادل جانے کو تیار ہی نہیں، پنجاب بھر میں چھائی فضائی آلودگی نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے ۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور 396ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے گزشتہ ماہ کے دوران باون صنعتوں کو سیل کیا، 36کیخلاف ایف آئی آرز ہوئیں جبکہ کوڑا جلانے والے 6افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب کا شہر فیصل آباد 379ایئرکوالٹی لیول کے ساتھ آج دوسرے نمبر جبکہ بہاولپور 376اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

lahore

punjab

fog

air quality index

1st position

smog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div