Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

'آئندہ تین ماہ انتہائی اہم ہیں'

وزیراعظم عمران خان نے معاشی حوالے سے آئندہ تین ماہ اہم قرار دے...
شائع 30 نومبر 2021 08:42pm

وزیراعظم عمران خان نے معاشی حوالے سے آئندہ تین ماہ اہم قرار دے دیئے۔وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا ہے ۔

عمران خان نے گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں حکومتی رہنماؤں کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزراء کے بیانات افسوسناک ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تین ماہ انتہائی اہم ہیں۔

وزیراعظم نے تمام وزراء کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اگر دورہ ضروری نوعیت کا ہو تو وفاقی وزیر اجازت لیکر جاسکتا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں حکومتی رہنماؤں کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزرا ء کے بیانات افسوسناک ہیں ،تاہم گلاسکو کانفرنس میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ای وی ایم سے کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز ملیں گے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کیسے ممکن ہے ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر آکر رہے گی ۔ آئندہ الیکشن ای وی ایم سے کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز ملیں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے بتایا کہ گیس کی قلت سے بچنے کے لیے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم کئے جارہے ہیں جبکہ یکم جنوری سے 15 فروری تک سی این جی سیکٹر بند رہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div