Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

واشنگٹن:امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی...
شائع 29 نومبر 2021 03:23pm

واشنگٹن:امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے منگیتر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کیلئے اپنے مسلمان دوست بدر شمس کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔

لنڈسے لوہان نے اپنے مداحوں کو خوشی کے اس موقع پر شریک کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشگوار موڈ میں منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل ۔۔۔تصویر میں لنڈسے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہیں جس میں ہیرا جڑا ہوا ہے۔

امریکی اداکارہ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تاہم ایک برس قبل انسٹاگرام پوسٹ میں لنڈسے لوہان نے اپنے بوائے فرینڈ کا تعارف بدر شمس کے نام سے کروایا تھا جو غالباً دبئی میں رہتے ہیں اور بزنس مین ہیں۔

Washington

Engagement

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div