Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,360,019 6,540
DEATHS 29,077 12
Sindh 520,415 Cases
Punjab 460,335 Cases
Balochistan 33,855 Cases
Islamabad 115,939 Cases
KP 183,865 Cases

لاہورمیں قاتل ڈورنے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

خونی کھیل نےایک اور ہنستا بستہ گھر اجاڑ دیا،گزشتہ رات شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان اسد جاں بحق ہوگیا ۔

واقعے کا مقدمہ اسد کے چچا فدا محمد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کخلا ف درج کرلیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق اسد رات اڑھائی بجے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سے گھر واپس ارہا تھا کہ شالیمار لنک روڈ کے قریب ڈور گلے میں پھر گئی، خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔