Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان اور تاجکستان کا دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:پاکستان اور تاجکستان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا...
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2021 12:38pm

اسلام آباد:پاکستان اور تاجکستان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کی، جس میں کاسا 1000 منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اور روابط پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کو افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک افغانستان میں عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے،افغانستان کے منجمد اثاثے غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے،افغانستان میں امن، مفاہمت اور استحکام کیلئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت کامزید کہنا تھا کہ معاشی شراکت داری کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط كو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،افغان پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا،افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔

پاکستان

اسلام آباد

President Arif Alvi

tajikstan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div