Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چٹا کانگ:پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...
شائع 26 نومبر 2021 08:59am

چٹا کانگ:پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں،جو عابد علی کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

عبداللہ شفیق نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر میں 3 میچز میں 2 سنچریوں کی بدولت 259 رنز بنا رکھے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سعود شکیل، امام الحق، سرفراز احمد، محمد نواز، زاہد محمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 11ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 10میں پاکستان نے فتح سمیٹی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

پاکستان

TOSS

Bangladesh

1st test match

PAK vs BAN

chittagong

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div