Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک فیز 2معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سی پیک فیز 2معینہ مدت میں مکمل...
شائع 23 نومبر 2021 12:26pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سی پیک فیز 2معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے ، برآمدی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر ، حماد اظہر، شوکت ترین، معید یوسف، شہباز گل، چیئرمین سی پیک خالد منصور اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے شرکت کی۔

اجلاس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز 2سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رشاکئی ، دھابے جی،علامہ اقبال اور بوستان خصوصی صنعتی علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی پرکام تیزی سے جاری ہے، سرمایہ کاروں کی تمام ترضروریات کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے پورا کرنے کو یقییی بنایا جارہاہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے ، برآمدی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہاکہ سرمایہ کاروں کو مفید ماحول کی فراہمی کیلئے تمام حکومتی ادارے مل کر کام کررہے ہیں،سی پیک فیز2 پرکام کی رفتار مزید تیزکرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

آلودگی کے تدارک کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آلودگی کے تدارک کیلئے پائیدارماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں ماحولیات آلودگی کےمسائل اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء فواد چوہدری ،ملک امین اسلم ، شہباز گل اور متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے فوری ضروری اقدامات کریں، ہمارے منشور کے مطابق، صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے طویل مدتی اقدامات کئے جانے چاہئیں، بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے اپنے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

pm imran khan

CPEC

اسلام آباد

Economic

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div