Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کیلئے نشانہ بنایاگیا، شہبازشریف

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور...
شائع 22 نومبر 2021 11:41am

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کیلئے نشانہ بنایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک سےمتعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ سامنے آنے سے ظاہرہوتا ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکوسیاسی عمل سےباہررکھنے کیلئے نشانہ بنایاگیا،یہ ایک بڑی اسکیم کا حصہ تھا۔

شہباز شریف نے مزیدکہا کہ وقت آگیا ہےکہ اب غلطیوں کودرست کیا جائے،قوم نظام انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے۔

نوازشریف، مریم نواز کی سزا عدل کے ہر پیمانے و معیار سے ختم ہوچکی، مریم اورنگزیب

ادھر مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثارکی اعترافی آڈیو کلپ سامنے آئی ہے، نوازشریف ، مریم نواز کی سزاعدل کے ہر پیمانے و معیار سے ختم ہوچکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثاقب نثار کے اعترافی آڈیو کلپ کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی سزا عدل کے ہر پیمانے و معیار سے ختم ہوچکی، وہ سرخرو ہوئے، اللہ 'الحق' ہے،حق اور سچ کو سامنے لاکر رہتاہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور تمام ملوث کرداروں پر آئین اور قانون سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،یہ عدل کا امتحان ہے۔

صحافی نےاداروں کےحکم پرخبر دی، جس سےنوازشریف نااہل ہوئے؟ شہباز گل

دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ‏‏ایک صحافی نےپاناماکی رپورٹ فخریہ طورپرپیش کی، پہلےبھی وہ جھوٹی خبردے کرمعافی مانگ چکے ہیں،صحافی نےاداروں کےحکم پرخبردی،جس سےنوازشریف نااہل ہوئے؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ جیو گروپ کے جرنلسٹوں نے پانامہ کی رپورٹ فخر یہ پیش کی اور اب یہ فرمانا چارہے ہیں کہ اُنہیں پانامہ کی اسٹوری کرنے کیلئے اداروں نے حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں میاں صاحب نااہل ہوئے۔

شہباز گل نے کہا کہ ‏پہلے بھی نورانی صاحب اسی کیس میں نواز شریف کی بے گناہی کے بارے جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں، کیا ان رپورٹرز نے پانامہ کی اسٹوری اداروں کے حکم پر دی تھی جس پر میاں صاحب نا اہل ہوئے ؟۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Aurangzeb

Dr. Shahbaz Gill

Saqib Nisar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div