Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 اموات، 270 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد...
شائع 17 نومبر 2021 09:28am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد جان سے گئے جبکہ 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,628 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,280,362 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناسے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 293 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 068 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 79 ہزار 276، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 383، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10ہزار 403 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 517 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 628 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں 04،04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ اور اسلام آباد میں ایک، ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,984 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7605، خیبرپختونخوا میں 5805، اسلام آباد میں949، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 387 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1,085 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 499 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 29 ہزار 347 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32 ہزار006 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 270 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 484 ہزار466 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div