Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

شہباز شریف کے اپوزیشن قائدین سے رابطے، پارلیمنٹ میں متحدہ کاوشوں پر اظہار تشکر

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے قائد اور قومی اسمبلی میں قائد حزب...
شائع 15 نومبر 2021 03:16pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے قائد اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپوزیشن قائدین سے ایک بار پھر رابطے شروع کردیئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹو زرداری ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل ،اے این پی کے مرکزی رہنماء امیر حیدر ہوتی،بلوچستان پارٹی کے ڈاکٹر عبداالمالک بلوچ اور پی ٹی ایم کے محسن داوڑ کو ٹیلی فون کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شہبازشریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی متحدہ کاوشوں کو سراہا اورتعاون پر شکریہ ادا کیا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا اپوزیشن جماعتوں نے قومی اور عوامی مفاد میں بے مثال اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اصولی مؤقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومتی بدنیتی اور کالے قوانین کیخلاف اپوزیشن اتحاد آئندہ مشترکہ اجلاس میں بھی اسی قوت سے بروئے کار آئے گا، آئین ،عوام اور پارلیمنٹ کیخلاف ہر حکومتی اقدام کے سامنے اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نےشہباز شریف سے کہا کہ پارلیمان کے ذریعے حکومت کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ، پارلیمان وہ فورم ہے کہ جہاں عوامی نمائندگان عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں،خوشی ہے کہ اپوزیشن نے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے پارلیمان کے محاذ پر حکومت کو کئی بار شکست سے دوچار کیا۔

opposition

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Bilawal Bhutto Zardari

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div