Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تین سالوں میں سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ

پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ تین سال کے دوران 41 ہزار ارب روپے ...
شائع 13 نومبر 2021 09:06am
کاروبار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ تین سال کے دوران 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ملک کے اندرونی وبیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی گئیں۔

وزارت خزانہ کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460 ارب روپے ادا کر چکی ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تین سال کے دوران سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی۔ موجودہ حکومت کے تین برسوں میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔

جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16 ہزار ارب تھے۔ اگست 2021 تک اندرونی قرضے 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے۔

تین سال میں ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔ جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا۔

اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔ جون 2018 میں ملک پر مجموعی قرض 25 ہزار ارب روپے تھا۔ اگست 2021 تک ملک کا مجموعی قرض 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔

economy

imran khan

Debt of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div