Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 09 اموات،391 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 12 نومبر 2021 09:29am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 09 افراد انتقال کرگئے جبکہ 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,584 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,279,142ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 142 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 052 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 631 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 78 ہزار 926، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 249، بلوچستان میں 33 ہزار 383، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 400 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 501 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرہ کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 584 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 05اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ میں خیبرپختونخوا 04مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,967 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7599، خیبرپختونخوا میں 5786، اسلام آباد میں947، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 23 ہزار 330 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,158 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے322 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 27ہزار228 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 524 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 391 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 318 ہزار 930 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div