Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےآسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں...
شائع 11 نومبر 2021 01:14pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےآسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت میں ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے دوران کا امکان ہے،وزیراعظم آفس کے حکام کے مطابق پاکستان کے سیمی فائنل جیتنے کی صورت میں وزیراعظم فائنل میچ دیکھنے دبئی جائیں گے،چند وفاقی وزرا ءبھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ادھر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگرہم فائنل میں پہنچے تووزیراعظم فائنل دیکھنے ضرورجائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کامیچ دوبڑی اورتگڑی ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم جس شاندار طریقے سے آج شاندارکھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ،ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ سےسیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقےسے حل کرنا ہے، اس لئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، آج کا میچ ضرورجیتیں گے، پوری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپرسٹاربننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرزکومین آف دی میچ کا اعزازملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کویہ اعزاز حاصل ہوتاہے۔

pm imran khan

fawad chaudhry

اسلام آباد

dubai

ICC T20 World Cup

PakvsAUS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div