Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 08 اموات، 554 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 08...
شائع 10 نومبر 2021 09:00am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 08 افراد جان سے گئے جبکہ 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,566 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,278,114 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ87 ہزار 114 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 519 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 378 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 78 ہزار 773، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 198، بلوچستان میں 33 ہزار 356، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 395 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 495 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 08 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 566 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 03 اورسندھ میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,957 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7599، خیبرپختونخوا میں 5778، اسلام آباد میں947، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 958 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,167 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے433افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 26 ہزار 590 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 128 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 231 ہزار 524 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div