Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیرآباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا 11ویں روز بھی جاری

وزیرآباد میں جاری تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کا دھرنا 11ویں...
شائع 08 نومبر 2021 10:44am

وزیرآباد میں جاری تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کا دھرنا 11ویں روز بھی جاری ہے،رات گے رہا ہونے والے مجلس شوریٰ کے 3ممبران دھرنے میں پہنچے،انتظامیہ کی جانب سےآج دھرنے کے حوالے سے اہم اعلان بھی متوقع ہے۔

وزیرآباد میں تحریک لبیک کا دھرنا آج 11ویں روز بھی جاری ہے،گزشتہ شب مجلس شوری کے رہا ہونے والے ممبران علامہ فاروق الحسن قادری، علامہ غلام غوث بغدادی اور انجینئر حفیظ اللہ علوی دھرنے میں پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، دھرنے سے متعلق آج اہم اعلان کے جانے کا بھی امکان ہے۔

دریائے چناب پل کھلنے کے بعد وزیرآباد سے راولپنڈی جانے والے ٹریفک کی آمدرورفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے جبکہ تحصیل بھرمیں انٹرنیٹ سروس 12ویں روز بھی بند ہے جس کے باعث آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد سمیت گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت کی جانب سےتحریک لبیک سے کئے معاہدے پرعمل درآمد مرحلہ وارجاری ہے۔

protest

Wazirabad

TLP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div