Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی ایونٹ سے باہر

شارجہ :آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ...
شائع 07 نومبر 2021 09:20am

شارجہ :آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ٹی 20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دی اور یہ ایونٹ میں پروٹیز کی چوتھی فتح تھی،اس جیت کے باوجود جنوبی افریقا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور یوں اس کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔

جنوبی افریقا نے ایونٹ میں 5 میچ کھیلے جن میں سے آسٹریلیا کخلا ف اسے شکست کا سامنا کرنا تاہم باقی میچ پروٹیز نے جیت لئے اور یہی ایک میچ جنوبی افریقا کی ایونٹ میں باہر ہونے کی وجہ بن گیا۔

گروپ ون میں دلچسپ صورتحال رہی ہے، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے 4، 4 میچ جیتے۔

انگلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز کا اچھا ہدف دیا تاہم پروٹیز کو ہدف کے دفاع میں 3مشکل اہداف بھی ملے،پہلا ہدف یہ تھا کہ وہ انگلینڈ کو 86 یا اس سے کم پر آل آؤٹ کردے اور آسٹریلیا کے ساتھ خود بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔

پروٹیز کو دوسرا ہدف یہ ملا کہ وہ انگلینڈ کو 106 سے پہلے آؤٹ کردے تاکہ انگلینڈ اگر سیمی فائنل میں پہنچنے تو ٹاپ پوزیشن پر نہیں بلکہ دوسرے نمبر کی ٹیم بنے اور جنوبی افریقا ٹاپ پر فنش کرے۔

پروٹیز کیلئے تیسرا اور سب سے اہم ہدف یہ تھا کہ اگر اسے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو وہ انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم پر آؤٹ کردے تاکہ آسٹریلیا کم رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوجائے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےتاہم پروٹیز یہ تینوں اہداف حاصل نہ کرسکے نتیجتاً گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

میچ میں جنوبی افریقا نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔

South Africa

ICC T20 World Cup

Sharjah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div