Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پیٹرول نے نہیں، حکومت نے نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی ہر حد پار کی ہے، شہبازشریف

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول نے 145 روپے...
شائع 05 نومبر 2021 11:46am

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول نے 145 روپے فی لیٹر کی حد پار نہیں کی بلکہ موجودہ حکومت نے نالائقی، نااہلی، اور کرپشن کی ہر حد پار کی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا تازہ اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا، عمران نیازی عوام کو ریلیف دینے کیلئے گھر چلے جائیں۔

اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ابھی پیٹرولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے جو ظلم ہے، حکومت آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شرط کے سامنے پہلے ہی ڈھیر ہوچکی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں بڑھ گئی ہیں، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ڈیزل کی قیمت پاکستان سے کم ہے، مہنگائی کے ذریعے عوام کی جیبیں خالی کرنے سے ملک اور معیشت چل سکتی ہے اور نہ ہی غریب کا گھر۔ عوام اب صرف اس حکومت سے نجات کی دعائیں کر رہی ہے کیونکہ حکومت کا جانا ہی عوام کلئے ریلیف ہوگا۔

Shehbaz Sharif

lahore

Opposition leader

National Assembly

Petrol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div