Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

ڈیوائن براوو نے ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ابوظہبی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ٹی...
شائع 05 نومبر 2021 09:49am

ابوظہبی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ٹی 20انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ ٹی 20 کپ میں سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

میچ کے بعد ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے اعلان کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد کہ دیں۔

ڈیوائن براوو نے کہا کہ میرا 18 سال پر محیط کرکٹ کیریئر بہترین رہا، اس میں اتار چڑھاو ضرور آئے تاہم اگر میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میں اتنے عرصے تک کیریبین عوام کی نمائندگی کرنے کا بہت مشکور ہوں۔

ڈیوائن براوو کا مزیدکہنا تھا کہ کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں ہم نے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے۔ ہمارے دور کے تمام کرکٹرز نے ہر جگہ اپنا نام بنایا جس پر مجھے فخر ہے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے کہا کہ مستقبل میں اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ شیئر کروں گا، میرے نزدیک سفید بال کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا مستقبل بہت روشن ہے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ڈیوائن براوو نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے ایسا بالکل بھی نہیں سوچا تھا، بطور کرکٹر ایسے ورلڈ کپ کی توقع نہیں تھی۔

خیال رہے کہ ڈیوائن براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز میچز کھیلے جبکہ وہ 2 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے 4 میچز میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، البتہ ویسٹ انڈیز نے اپنا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کیخلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے۔

ابوظہبی

West Indies

Retirement

all rounder

t20 cricket

ICC T20 World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div