Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات، 561 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں ...
شائع 03 نومبر 2021 09:27am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 11 افراد انتقال کرگئے جبکہ 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28،477 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,274,578 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 578 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 660 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 542 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 78 ہزار 204، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 990، بلوچستان میں 33 ہزار 274، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 391 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 487 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 477 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 05 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 03، سندھ میں 02 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,929 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7571، خیبرپختونخوا میں 5754، اسلام آباد میں940، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 570 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,313 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے544افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 23 ہزار 531 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 914 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 561 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 923 ہزار 001 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div